اُڈپی:30/جنوری (ایس او نیوز) اُڈپی کے پریایا پیٹھ کے پیجاور مٹھ کے وشووتیرتھ سوامی جی اور 7پیٹھادیپتھیوں کے خلاف پیجاور مٹھ کے سابق چھوٹے پیٹھادھیپتی وشو وجئا جی نے پیر کواُڈپی سول عدالت میں کیس داخل کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں اُڈپی کے پیٹھادھپتیوں کے درمیان حد سے زیادہ اختلافات ، مخالفت ، عدم تعاون نظر آرہاہے، اس کے علاوہ متبادل اتسوؤوں کے دوران اشٹھ مٹھادھیشیوں کے درمیان پیدا ہونے والا خلفشار ، فساد ، نوک جھونک وغیرہ سے شریمان مدھواچاریہ کے اصل سنستھان کی بدنامی کا باعث ہورہاہے اور بے انصافی بھی ہونے کا الزام لگایا ہے۔ شکایت داخل کئے وشووجئیا جی نے جنوری 2016میں وکیلوں کے ذریعے 8مٹھادھپتیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مٹھوں کے قانونی حدود میں مٹھادھیش جی میں جیسا آئے اس کی ترمیم کررہے ہیں، اُڈپی کرشنا مٹھ اور اشٹھ مٹھ ایک متحدہ سنستھان سے وابستہ ہیں، 8مٹھادھیشوں کے لئے صحیح تحریری دستور تشکیل دے کر رجسٹرڈ کرانے کی مانگ کی تھی ۔ نوٹس جاری کرکے ایک سال ہونے کے بعد بھی نوٹس کا کوئی جواب نہیں ملنے کی بات وشووجئیا نے شکایت میں الزام لگایا ہے۔ وشو وجئیا جی کی طرف سے منگلورو کے وکیل کے ایس این راجیش اُڈپی سول عدالت میں اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔